نئی دہلی،29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) رام رہیم کوریپ کامجرم مانتے ہوئے سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 20سال کی سزا سنائی ہے۔اس فیصلے کوسنانے والے جج جگدیپ سنگھ نے اپنے فیصلے میں مہاتما گاندھی کاذکرکیاہے۔جج نے مہاتما گاندھی کے بیان کو سامنے رکھتے ہوئے کہاکہ خواتین کو کمزور مانناان کی توہین کرنا ہے۔یہ مردوں کی طرف سے ان کے تئیں نا انصافی ہے،اگر مضبوطی سے مراد سختی سے ہے تو ہاں خواتین مردوں سے کمزورہیں،اگر طاقت کا مطلب اخلاقی طاقت ہے تو خواتین اس میں مردوں سے اوپر ہیں۔خواتین زیادہ قربانی دینے والی ہوتی ہیں،کیا وہ زیادہ مضبوط نہیں ہوئیں؟خاتون کے بغیر آدمی نہیں ہو سکتا۔جج نے رام رہیم کو کسی قسم کی رعایت دینے سے بھی انکار کردیاتھا۔
سزا پانے کے بعد رام رہیم کو پوری رات جیل کے بیرکوں میں جاگتارہا اور ادھرسے ادھرٹہلتارہا،گرمیت کوکھانے میں 4روٹیاں اور سبزی دی گئی تھی لیکن اس نے صرف آدھی روٹی کھائی۔رام رہیم کو جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدی قید نمبر 1997 دیاہے۔ ڈیرہ سچاسودا میں اربوں روپے کی جائیداد بنانے والے رام رہیم کومالی کے علاوہ فیکٹری میں بھی کام کرنا ہوگا۔اس کے لئے اسے روزانہ 40روپے اجرت دی جائے گی۔